کووڈ کیلئے ہومیوپیتھی دوا کی بھی اجازت

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے آج رولنگ دی کہ ہومیوپیتھی میڈیکل پراکٹشنرز مختلف امراض کے ساتھ ساتھ کووڈ۔19 کے مریضوں کو بھی دوا تجویز کرسکتے ہیںاور یہ نسخہ صرف ادارہ جاتی طور پر اہل پراکٹشنرز ہی دے سکتے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ ہومیو پیتھی والے ایسا دعویٰ نہیں کرسکتے کہ وہ کورونا وائرس کا 100 فیصدی علاج کرنے کے اہل ہیں۔ وزارت آیوش کے جاری کردہ رہنمایانہ خطوط میں کہا گیا کہ ہومیوپیتھی بھی کووڈ۔19 کے خلاف اثر پذیر طریقہ علاج ہوسکتا ہے لیکن کوبھی طریقہ علاج کے ذریعہ مکمل مداوا ہونے کا دعویٰ نہیں کیا جاسکتا۔