ریاض ۔ سعودی عرب اور یورپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں آج عید الاضحی انتہائی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ کووڈ کی عالمی وبا کی وجہ سے گزشتہ دو سال عازمین حج پر بھی پابندیاں عائد تھیں تاہم اب اس وبا کی شدت میں نرمی کے بعد اس سال سعودی حکومت نے تقریباً 8 لاکھ غیر ملکی عازمین حج کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی۔ سن 2019 مجموعی طور پر ڈھائی ملین مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا۔ پاکستان کے علاوہ کئی دیگر ملکوں میں بھی عید کل بروز اتوار ہو گی۔