کووڈ کی نئی قسم، برطانیہ نے سخت سفری پابندیاں عائد کر دیں

   

لندن : برطانوی حکومت نے کہا ہے کہ کووڈ کی نئی قسم کا مقابلہ کرنے کی خاطر پیر سے سخت سفری پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔ وزیر اعظم بورس جانسن کے مطابق ملک میں داخل ہونے والے پر شخص کو منفی کووڈ ٹیسٹ دکھانا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ نئے ضابطے پندرہ فروری تک لاگو رہیں گے۔ جانسن کے مطابق کورونا کی نئی قسم تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کا مقابلہ کرنے کی خاطر عوام کو بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ کورونا کی نئی قسم سب سے پہلے برطانیہ میں ہی تشخیص کی گئی تھی۔