کووڈ کے خاتمہ کیلئے دعاء کرنے مسلمانوں سے اپیل

   

Ferty9 Clinic

ونپرتی میں رمضان گفٹس کی تقسیم، ریاستی وزیرنرنجن ریڈی کا خطاب
ونپرتی : ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ ریاست کے قیام سے ہر سال مسلمانوں میں رمضان گفٹ کی تقسیم عمل میں آرہی ہے۔ ہمارے چیف منسٹر کے چندراشیکھر راؤ ہر مذہب کی عزت کرتے ہیں ریاست میں عید کے موقع پر کوئی بھی غریب نئے کپڑوں میں عید کریں اور وہ اپنے خاندان کے ساتھ عید کی ساری منائیں۔ اس مقصد سے ہر سال کپڑوں کی تقسیم کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر زراعت ایس نریجن ریڈی نے مسلمانوں کو رمضان گفٹ تقسیم کے موقع پر کیا اس موقع پر انھوں نے مسلمانوں سے گزارش کی ہے کہ وہ اللہ سے دعا کریں کے ریاستی عوام کو کورونا کووائیڈ سے محفوظ رکھیں اور چیف منسٹر ریاستی عوام کی خوشحالی مقصد ہے ان کی درزی عمر کی دعا کریں اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر وینوگوپال، اے ایس پی ونپرتی ضلع شاکر حسین، بلدیہ چیرمین گٹویادو، وائس چیرمین واکٹی سریدھر، کواپریشن ممبر غلام قادر، جامع مسجد کے امام محمد محمود الحق، محمد جہانگیر،اور دیگر موجود تھے۔