نئی دہلی : ایک سال سے زیادہ عرصہ سے کووڈ 19 وبا کے باوجود ہندوستان گذشتہ سال کی برآمدات (2019 -20) کے مقابلہ میں سال 2020-21 میں اپنے 3.1 بلین ڈالر کے برآمد کے ہدف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔جمعرات کو یہاں مرکزی وزارت تجارت و صنعت نے بتایا کہ بھینس کے گوشت کی مالیت گذشتہ مالی سال کے دوران 2754 ٹن فی ڈالر سے بڑھ کر 2921 ڈالر فی ٹن ہوگئی ہے ۔وزارت نے بتایا کہ ہندوستان بین الاقوامی تنظیموں کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہے اور بھینسوں کے گوشت سے متعلق معیار ، فوڈ سیفٹی اور ماحولیاتی نظم و نسق کے نظاموں پر عمل پیرا ہے ۔ ہندوستان بھینسوں کے گوشت کے برآمد کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے ۔ متناسب اور خطرے سے پاک بھینس کا گوشت دنیا کے 70 سے زیادہ ممالک میں بہت مقبول ہے ۔ بھینسوں کا گوشت درآمد کرنے والے سرفہرست ممالک میں ہانگ کانگ ، ویتنام ، ملائشیا ، مصر ، انڈونیشیا ، عراق ، سعودی عرب ، فلپائن اور متحدہ عرب امارات ہیں۔ صرف ہڈیوں کے بغیر بھینسوں کا گوشت ہی ہندوستان سے برآمد کرنے کی اجازت ہے ۔زرعی اور پروسیسڈ فوڈ پروڈکٹ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بتایا ہے کہ تمام درآمد کرنے والے ہندستانی بھینس کا گوشت بون لیس ہی خرید سکتے ہیں۔