اقوام متحدہ : ملیریا کے خلاف جنگ کو کورونا وبا کی وجہ سے شدید دھچکا لگا ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق سن 2020 میں مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری سے تقریباً 6 لاکھ 27 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔ 2019 کے مقابلے میں یہ تعداد 70 ہزار زائد بنتی ہے۔ دو تہائی اضافی اموات وبائی امراض سے متعلق روک تھام، تشخیص اور علاج میں خرابیوں کی وجہ سے ہوئیں۔ افریقہ کے جنوبی ممالک ملیریا سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق ملیریا کے تقریباً 95 فیصد کیسز افریقہ میں سامنے آئے۔