جنیوا: 6جون ( ایجنسیز) عالمی صحت تنظیم (WHO) نے آج ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایشیاء میں کووڈ کے ایک نئے ویرینٹ سے کچھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کی موت کی بھی اطلاع ہے ۔ دنیا نے 2020 تا 2022 کووڈ کا انتہائی خطرناک دور دیکھا ہے اور اُس دور نے انہیں اپنا دفاع کرنے کا بھی سبق سکھا دیا ہے ، جیسا کہ وقتاً فوقتاً عالمی صحت تنظیم کی جانب سے ہدایتیں جاری ہوتی ہیں ، اب کی بار بھی سب سے بڑی ہدایت یہ ہے کہ ہجوم والے علاقوں سے خود کو دور رکھیں اور اگر وہاں جانا ناگزیر ہو تو ماسک کا استعمال ضرور کریں ۔ ویسے عالمی سطح پر دنیا کے تمام ممالک نے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے پوری تیاری کرلی ہے ، تاہم انفرادی طور پر بھی ہر ایک کو احتیاط کرنا ضروری ہے تاہم گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔