’کووڈ ۔19سے عالمی تنازعات میں اضافہ کا خطرہ‘

   

نیویارک: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے متنبہ کیا ہے کہ وبائی امراض کا سبب بننے والا کووڈ انیس تنازعات کو بڑھاوا دینے یا ’’نئے عدم استحکام پیدا کرنے‘‘ کے خطرات پیدا کر رہا ہے۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے بدھ کے روز سلامتی کونسل کے اجلاس میں مارچ میں عالمی جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے اپنی اپیل کا حوالہ دیا۔ یہ مطالبہ جولائی میں سلامتی کونسل کے ذریعہ منظور کردہ قرار داد بن گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا،”پھر بھی ، افسوس کے ساتھ، بہت سارے واقعات میں، وبائی مرض نے فریقین کو دشمنی معطل کرنے یا مستقل جنگ بندی پر راضی ہونے پر مجبور نہیں کیا۔‘‘انہوں نے مزید کہا،”مجھے کچھ ممالک کی اس ضمن میں آمادگی سے خوشی ہے کہ وہ یہ سوچنے پر رضامند ہیں کہ وہ قیام امن کے لیے کس طرح مناسب اور پیش قیاسی مالی اعانت حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ یہ رویہ تنازعات کے خلاف بہترین دفاع اور سب کے لیے ایک مساوی اور پائیدار مستقبل کے مواقع فراہم کرنے کا سبب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ ستمبر میں تجاویز پیش کریں گے۔