ممبئی۔ بالی ووڈ فلم ساز انوبھو سنہا کووڈ ۔19 پر اینتھولوجی فلم بنائیں گے ۔انوبھو سنہا یہ فلم ہنسل مہتا، سدھیر مشرا، کیتن مہتا اور سبھاش کپور جیسے ڈائریکٹر س کے ساتھ مل کر بنانے جارہے ہیں۔ اس فلم کے ذریعہ دکھایا جائے گا کہ کس طرح کووڈْ ۔19 نے ہر ایک کی زندگی کو متاثر کیا ہے ۔ انوبھو نے کہا ‘‘سدھیر بھائی کے ڈرائیور کو کوروناکے علاج کیلئے دواخانہ میں داخل کرایا گیا لیکن انہیں بسترنہیں ملا۔اس رات مجھے سمجھ آیا کہ کیوں نہ ڈائریکٹرس کے ساتھ مل کر اس مسئلے پر فلم بنائی جائے ۔ ہم نے عرفان خان جیسے عظیم فنکار کو کھودیا اور ان کی تدفین میں شریک نہیں ہوپائے ۔ میں چاہتا ہوں انوراگ کیشپ بھی اس پروجیکٹ میں شریک ہوں لیکن ایسا ممکن نہیں ہوسکتاکیونکہ وہ دیگر پروجیکٹ میں مصروف ہیں۔سبھاش کپور نے بتایا ‘‘میں نے دنیامیں پہلے کبھی ایسا ماحول نہیں دیکھا۔میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایسی کہانی پر کام کرنے کیلئے حوصلہ افزا ہوں۔ دوسری جانب سدھیر مشرا نے بتایا کہ انہیں اس فلم پر نومبر تک کام شروع ہونے کی اُمید ہے لیکن اگر ملک سے باہر شوٹنگ کرنی پڑی اور ہجوم کی ضرورت ہوئی تو یہ وقت کے مطابق ممکن ہوگا۔