کووڈ-19مریضوں کے علاج کیلئے پروٹو پلازما کی تیاری

   

بیجنگ،14فروری (سیاست ڈاٹ کام) چینی سائنس دانوں نے خطرناک وائرس کووڈ-19 کی زد میں آئے لیکن بعد ٹھیک ہونے والے مریضوں سے پروٹوپلازما تیار کیاہے اور اس کا استعمال کوروناوائرس کے مریضوں کے علاج میں وسیع طورپر کیاجائے گا۔چائینا نیشنل بایوٹیک گروپ نامی کمپنی کے سائنس دانوں نے اسے تیار کیا ہے اور جو مریض اس وائرس میں مبتلا ہوئے تھے ان کے جسم سے اسے نکالاگیاہے ۔اس کا استعمال کنولسینٹ پلازما اور امیونوگلوبن کو بنانے میں کیاجائے گا۔