کووڈ 19 کو ہرانے کی خاطر اتوار کے روز رات 9 بجے ، 9 منٹ تک گھر کی لائٹ بند کر کے دیئے، موم بتیاں یا موبائل کی فلیش لائٹ جلائیں : وزیراعظم۔
وزیراعظم نریندر مودی نے ہم وطنوں پر زور دیا ہے کہ وہ کوروناوائرس کو ہرانے کے لیے قوم کے مشترکہ جذبے کے اظہار کے لیے اتوار کے روز رات 9 بجےاپنے اپنے گھروں کی لائٹ بند کر دیں اور 9 منٹ کے لیے دیئے ، موم بتیاں یا موبائل کیفلیش لائٹ جلائیں۔
آج صبح ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ دیئےاور موم بتیاں جلاتے ہوئے بھی سبھی لوگ ایک دوسرے سے فاصلہ برقرار رکھیں، گھروں کےاندر رہیں اور گروپ نہ بنائیں۔ جناب مودی نے کہا کہ لوگوں نے موجودہ ملک گیر کوروناوائرس لاک ڈاؤن کے دوران غیرمعمولی ڈسپلن اور خدمت کے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ملک کو کورونا وائرس کے ذریعے پیدا ہوئے اندھیرے سے روشنی کی جانب آگے بڑھناہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ لوگ لاک ڈاؤن کے دوران گھروں کے اندرہیں لیکن وہ تنہا نہیں ہیں کیونکہ پوری ملک کی قوت ان میں ہر ایک کے ساتھ ہے۔
جناب مودی نے کہا کہ پچھلے مہینے کی 22 تاریخ کو کووڈ-19 کے خلاف لڑنے والوں کے تئیں اظہارِ تشکر ایک مثال بن گیا ہے جسے دوسرے ملکوں میںبھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنتا کرفیو اور گھنٹیوں نے لوگوںکو اس مشکل بھرے وقت میں اتحاد کے بارے میں بیداری پیدا کی ہے۔