کووڈ19 ویکسین تیار، پہلا ٹرائل کارگر !

,

   

ویکسین محفوظ،آکسفورڈ یونیورسٹی کے محققین کا دعویٰ
لندن : آکسفورڈ یونیورسٹی کے ریسرچرس کے ذریعے 1,077 افراد پر کئے گئے ٹرائل سے پتہ چلا ہے کہ انجیکشن سے ان لوگوں کو اینٹی باڈی اور وائٹ بلڈ سیلس ملے ہیں جو کوروناوائرس سے لڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن ابھی یہ ٹرائل تھا جو کامیاب رہا ہے۔آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعے ترقی یافتہ کوروناوائرس ویکسین کو لیکر ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ بی بی سی کی ایک خبر کے مطابق آکسفورڈ کے ذریعہ دی گئی ویکسین بالکل محفوظ اورمدافعتی نظام کو بڑھاتی ہے۔ اب اس کا دوسرا ٹرائل شروع ہوگا۔ برطانیہ نے اس ویکسین کی 100 ملین ڈوز سے بھی زیادہ کا آرڈر دیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ پوری دنیا اس وقت سب سے زیادہ جس چیز کا انتظار کررہی ہے وہ کوروناوائرس ویکسین ہے۔ دنیا میں 6 لاکھ سے زیادہ افراد کی جان لے چکی کووڈ۔19 وبا کے خاتمے کیلئے ہر کوئی ویکسین کا بے صبری سے انتظار کررہا ہے۔ طبی شعبے کی دنیا کا سب سے بااثر رسالہ ’دی لینسیٹ‘ کے ایڈیٹر نے اتوار کو کہا کہ کورونا ویکسین جلد دستیاب ہوگی ۔