حیدرآباد:مہاراشٹرکے ناگپور سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی بھارتی کی علاج کے دوران حیدرآباد کے اسپتال میں موت ہوگئی۔یہ لڑکی کورونا سے متاثر تھی۔اس کو فلم اداکار سونو سود کی کوششوں کے سبب ایرایمبولنس کے ذریعہ تلنگانہ کے دارالحکومت منتقل کیاگیا تھا۔اس خصوص میں اداکار کی جانب سے کئے گئے ٹوئیٹ میں یہ اطلاع دی گئی۔اداکار نے کہا کہ یہ لڑکی گذشتہ ایک ماہ سے ای سی ایم او مشین پر تھی۔انہوں نے اس لڑکی کے غمزدہ ارکان خاندان سے تعزیت کا بھی اظہار کیا۔