نئی دہلی: ایمس دہلی میں کوروناوائرس کیخلاف پہلی دیسی ساختہ ویکسین
Covaxin
کے پہلی مرحلہ کا ہیومن کلینیکل ٹرائل جمعہ کو شروع ہوا۔ زائد از 30 سال کے صحتمند شخص کو انجکشن کے ذریعہ پہلی خوراک دی گئی۔ گزشتہ ہفتہ سے ایمس میں اس ٹرائل کیلئے 3500 سے زیادہ والنٹیرس اپنا رجسٹریشن کراچکے ہیں۔ ان میں سے کم از کم 22 افراد کی اسکریننگ جاری ہے۔ اس ٹرائل سے وابستہ ڈاکٹر سنجے رائے نے کہا کہ 0.5 ملی لیٹر کا پہلا خوراک دہلی کے نوجوان کو دیا گیا۔