کوویڈ۔19 ریسرچ کیلئے 250 ملین امریکی ڈالر ، بل گیٹس فاونڈیشن کا اعلان

   

نیویارک: سیاٹل ہیڈکوارٹر بل اینڈ ملنڈا گیٹ فاونڈیشن نے کوویڈ۔19 ٹسٹوں ، علاج اور ویکسین کیلئے مزید 250 ملین ڈالر فنڈ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ 250 ملین ڈالر کی مدد سے کوویڈ۔19 پر ریسرچ کی جائے گی۔ فاونڈیشن نے 2021ء تک ویکسین کی دستیابی کو یقینی بنانے کا عہد کیا ہے۔ اس بات کا انکشاف عالمی قائدین کے عہد اور ان کے عزم پر منحصر ہے۔