کوویڈ۔19 کے ویکسین باکس سائیکل کے ذریعہ منتقل

   

وارناسی : اترپردیش کے ضلع وارناسی ڈسٹرکٹ ویمنس ہاسپٹل کو کوویڈ۔19 ویکسین باکس سائیکل کے ذریعہ منتقل کئے گئے۔ 6 مراکز پر ویکسین کا ڈرائی رن شروع کیا گیا ہے۔ اس دوران ویکسین اسٹوریج سنٹر سے سائیکل کے ذریعہ منتقل کیا گیا۔ چیف میڈیکل آفیسر وی بی سنگھ نے ویکسین کو سیکل پر منتقل کرنے سے متعلق تحریری وضاحت طلب کی ہے۔ یہ ویکسین دیگر مراکز کو ویان میں منتقل کیا گیا۔