کوویڈ امدادی بل پر دستخط سے ٹرمپ کا انکار

   

واشنگٹن : سارے امریکہ میں ہفتہ 26 دسمبر کا دن لاکھ امریکیوں کیلئے بے روزگاری کے فوائد اختتام پذیر ہوجانے کا موقع ہے اور یہ اسی وقت جاری رہ سکتے ہیں جب صدر ڈونالڈ ٹرمپ متعلقہ قانون پر دستخط کریں ۔ تاہم ، انہوں نے 2.3 ٹریلین ڈالر کی وبائی امداد سے متعلق قانون پر دستخط سے انکار کردیا ۔ اس کے بعد مصارف کا پیاکیج آگے نہیں بڑھایا جاسکے گا ۔ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ اس سے عوام کو معقول حد تک فائدہ نہیں ہوا ۔ ٹرمپ کے اقدام پر ریپبلکنس اور ڈیموکریٹس دونوں حیران ہیں ۔۔