ورنگل میں ٹاسک فورس کی کارروائی، پولیس کمشنرورنگل ترون جوشی کی پریس کانفرنس
ورنگل:پولیس کمشنرورنگل ڈاکٹر ترون جوشی نے کہاکہ ریمیڈیسویر انجکشن کی کا لا بازاری کرنے والے تین رکنی ٹولی کو ٹاسک فورس اور صوبیداری پولیس نے گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے 28ریمیڈیسویرانجکشن اور 20ہزار روپئے نقد رقم کو ضبط کرلیا گیا ہے ۔ ہنمکنڈہ کمشنریٹ کانفرنس ہال میں پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جن 3افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ان میں باگاجی منوہر ولد سوامی ،فارمسی اسسٹنٹ منڈی بازار ورنگل ،کولیپاکا کمار سوامی ولد لکشمیا ،فارماسسٹ بھیمارم ،آئتا اشوک ولد راجیا ،فارمسی ورکر کریم آباد ورنگل شامل ہیں ۔انہوںنے تفصیلات سے واقف کرواتے ہوئے کہاکہ فی الحال کورونا وباء شدت اختیار کرنے کے علاوہ اکثر متاثرین بیماری کے انسداد کے لئے ہاسپٹل سے رجوع ہورہے ہیں ۔ایمرجنسی کے وقت کام آنے والاریمیڈیسویرانجکشن کی مانگ میں کافی اضاضہ ہوا ہے اور مارکٹ میں دستیا ب نہ رہنے کے سبب اس کو غنیمت جانتے ہوئے میڈیکل شاپس میں رہکرریمیڈیسویرانجکشن کی کالا بازاری کے ذریعہ اضافی قیمت میں فروخت کرنے کی تیار ی کرلی ۔اس سلسلے میں شہر میں واقع ایک خانگی ہاسپٹل میں میڈیکل شاپس چلارہے اس ٹولی نے ہیٹی رو فارما کمپنی سے ایک ریمیڈیسویرانجکشن2800روپئے میں خرید کر متاثر فرد کو 3,490روپئے میں فروخت کرنا ہوتا ہے ۔لیکن فی الحال یہ ریمیڈیسویرانجکشن مارکٹ میں دستیاب نہ رہنے کی وجہ سے متعلقہ ہاسپٹل کے میڈیکل شاپ کے انتظامیہ اور ملازمین کورونا متاثرین کو 35ہزار تا 45ہزار روپئے میں فرخت کرکے روپئے بٹور رہے ہیں ۔اس کالے بازاری دھندے کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس اور صوبیداری پولیس نے متعلقہ ہاسپٹل کے میڈیکل شاپ پر دھا وا کرکے 28ریمیڈیسویرانجکشن کے علاوہ 20ہزار روپئے نقد رقم اور 3ملزمین کو پولیس نے آج دوپہر کو گرفتار کرلیا ہے۔ اس موقع پر پولیس عہدیدار موجود تھے ۔
