کوویڈ سروے پروگرام کے تحت ہر گھر کے جانچ کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

جنگاؤں میں کلکٹر کی محکمہ طب کے عہدیداروں و تحصیلداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس

جنگاوں۔ضلع کلکٹر جنگاؤں محترمہ کے نکھیلانے ضلعی عہدیداروں ، محکمہ طبابت کے عہدیداروں اور تحصیلداروں کے ہمراہ کووڈ کنٹرول کے اقدامات پر بذریعہ زوم ویڈیو کانفرنس منعقد کی۔انھوں نے کہا کہ ہر گھر کووڈ صحت کے سروے پروگرام کے تحت جن افراد میں علامتیں ظاہر ہوں انکی روزانہ جانچ کی جانی چاہئے اور ضلع میں جاریہ ماہ کی 6 سے 15تاریخ تک گھر گھر صحت کا سروے مکمل کرلیا گیا ہے۔ گھرگھر صحت سروے کے ایک حصے کے طور پر ، ضلع میں 61287 گھروں کا سروے کیا گیا اور کوویڈ علامات کے حامل کل 6866 افراد، اس کے ساتھ ہی بنیادی صحت مراکز ، معاشرتی صحت مراکز ، سب مراکز ، ایم سی ایچ ایس اور ضلع کے مرکزی دواخانے میں کوویڈ اوپی خدمات فراہم کرکے کووڈ علامات کے حامل 2641افراد کل ملاکر 9507 افراد کو ہوم ٹریٹمنٹ کٹس دے کر علاج شروع کیا ہے۔ ہوم ہیلتھ کٹس کے ذریعہ فراہم کردہ فہرست کے مطابق ، آج سے طبی عملہ تھرمل اسکینر ،پلس آکسی میٹر لے کرانکے گھر جائیں گے اور ان کی صحت کی کیفیت معلوم کریں گے۔ جن افراد میں بہتری نہیں پائی گئی ہو انکو اسٹیرائڈز استعمال کرنے کا مشہورہ دیں۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ ہر روز اپنے حدود کے کم از کم 10 افرادسے ذاتی طور پر ملاقات کرکے انکی صحت کاجائزہ لیںاور انکو صلاح مشورے دیںنیز احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو کہیں۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ہر پرائمری ہیلتھ سنٹر میں آکسیجن سلنڈر ہمیشہ بھرا ہوا ہو۔ اگر کوئی ایمرجنسی حالت میں صحت کے مرکز میں آئے تو اسے بہتر علاج کے لئے متعلقہ دواخانے کو بھیجنا چاہئے اور بنیادی صحت مراکز کو چاہئے کہ آکسیجن مہیا کرنے اورعلاج کرنے کے لئے تیار رہیں تاکہ متاثرہ کی صحت سے سمجھوتہ نہ ہو۔ کلکٹر نے کہا کہ ہر صحت مرکز میں او پی خدمات کو جاری کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پیرامیڈکس ، عملے کی آسامیوں اور مزید ضروری عملے کی بھرتی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ وینٹیلیٹر چلانے والے ٹیکنیشن کا فوری طور پر تقرر عمل میں لایا جائے۔ ادویات کا مناسب ذخیرہ رکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن کا بے جا ضیاع نہ کیا جائے۔ جہاں ضروری ہو وہیں آکسیجن کا استعمال کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ آکسیجن بیڈس میں اضافہ کیا جانا چاہئے اور معمولی علامات والے افراد کے لئے پی ہچ سی میں طبی خدمات فراہم کی جانی چاہئے۔ منڈل میں ایک آئسولیشن سنٹرکی نشاندہی کرکے ایک مرکز قائم کیا جائے اسکو صاف کیا جائے اورسنٹر میں بستروں کے درمیان فاصلہ رکھا جائے۔ تحصیلدار اور عوامی نمائندوں کے ساتھ مل کر ان مراکز میں ان لوگوں کو داخل کیا جائے جنکے گھروں میں آئسولیشن کی سہولت نہ ہو۔ روزانہ طبی عہدیداروں کو متعلقہ منڈل کے تحصیلداروں سے رابطہ کرنا ہوگا۔ تحصیلداروں ، ایم پی ڈی اوز ، میڈیکل آفیسرز اور سب انسپکٹروں پر مشتمل زونل افسران کی ایک ٹیم لوگوں میں آگاہی پیدا کرے گی۔ کوویڈ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے ، سب کو ماسک پہننے اور کوویڈ کنٹرول کے اقدامات اپنانے کی تلقین کرے گی اور زیادہ تعداد میں مثبت پائے جانے والے دیہات کا دورہ کرے گی۔کلکٹر نے کہا کہ طبی عملے کو مریضوں کے ساتھ انسانیت کا سلوک کریں اور کسی بھی حالت میں غیر مہذب سلوک نہ کریں۔ کلکٹر نے طبی عملے سے مطالبہ کیا کہ وہ موجودہ صورتحال میں عوام کی خدمت کریں اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں اور کوویڈ پر کامیابی حاصل کرنے کے حوصلہ دیں۔ اس ویڈیو کانفرنس میں ایڈیشنل کلکٹر اے۔ بھاسکر راؤ ، جناب عبدالحمید ، ضلعی۔عہدیدار برائے صحت و طبابت۔ مہیندر ، ڈی سی ایچ او ڈاکٹر پی۔ رگھو ، میڈیکل آفیسرز ، منڈلوں کے تحصیلداروں نے حصہ لیا۔