نظام آباد : کوویڈ 19 کے باعث ضلع نظام آباد سے تعلق رکھنے والے 6 صحافیوں کی موت واقع ہوئی تھی ان 6 صحافیوں کے خاندانوں کو میڈیا اکیڈیمی کے ذریعہ دو لاکھ روپئے منظور کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ( آئی جے یو ) کے ضلع صدر بوبلی نرسیا، سکریٹری سائیلو نے آج ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کو ایک یادداشت پیش کی۔ انہوں نے اپنی یادداشت میں ضلع کلکٹر کو واقف کراتے ہوئے کوویڈ سے ضلع نظام آباد کے 6 صحافی فوت ہوگئے تھے ان میں ڈچپلی ٹی وی 5 رپورٹر وینو ، سینئر ایڈیٹر ہفتہ وار مدھو ، آرمور کے پرجاوانی کے رپورٹر راجیشور ، ٹی جی 24 ٹی وی رپورٹر ناگیشور کے علاوہ دیگر صحافیوں کی کورونا کے باعث موت واقع ہوئی تھی ان میں چند افراد کے پاس ایکریڈیٹیشن نہیں اور درپلی کے ساکشی رپورٹر کی رپورٹ پازیٹیو نہیں ہے اور یہ آئسولیشن کے دوران فوت ہوگئے تھے ان تمام صحافیوں کے درخواستوں پر ہمدردانہ غور کرتے ہوئے کوویڈ کی وجہ سے فوت ہونے کی تصدیق کریں اور میڈیا اکیڈیمی کو سفارش کرتے ہوئے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ذریعہ سفارش کرنے کی یونین کے قائدین نے ضلع کلکٹر نارائن ریڈی سے خواہش کی ۔ جس پر ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے ہمدردانہ غور کرنے کا تیقن دیا ۔
