کوویڈ سے لڑائی میں حکومت پوری طرح مصروف:شیوراج

   

Ferty9 Clinic

بھوپال،26اپریل(سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کوویڈ -19 سے لڑائی میں ریاستی حکومت پوری تندہی اورجوش سے کام کررہی ہے ۔مسٹر چوہان نے ٹویٹ کے ذریعہ سے کہا ہے کہ ریاست کے عوام کو کورونا انفیکشن کی روک تھام سے متعلق صحیح معلومات اور مناسب مشورے دینے کے لئے کال سینٹرکے کورونا سپاہی دن رات خدمت میں لگے ہیں۔ انہوں نے ‘اکشن ترتیا’پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ‘منگل کار اکشے ترتیا ’ کے اس موقع پر دنیا اور اپنے غریب بھائی بہنوں کے لئے ایسے فلاح و بہبود کے کام کریں،جس سے ان کی زندگی میں خوشحالی آئے اور آپ کو ثواب ملے ۔