کوویڈ سے متعلق اشیاء پر جی ایس ٹی معاف کرنے کا مطالبہ

,

   

وزیراعظم نریندر مودی کے نام ممتا بنرجی کا کھلا مکتوب

کولکاتا: مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کے روز وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کوویڈ۔19 کے خلاف جنگ کیلئے ریاست میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط کرنے کیلئے مدد مانگی۔ بنرجی نے مودی سے آکسیجن کنسنٹریٹر، سلنڈر اور کوویڈ۔19 سے متعلق دواؤں پر لگنے والے اشیاء اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)، کسٹم ڈیوٹی کو معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وزیراعلیٰ نے لکھاکہ ملک میں اور عام طور پر مغربی بنگال میں کوویڈ کے کیسز میں اچانک ہوئے اضافے کے سبب آپ کو بنیادی ڈھانچے ، آلات، میڈیکل اور آکسیجن سمیت ایک طبی نظام کو بڑھانے کی سہولت پر ایک اہم مسئلے کے بارے میں لکھ رہی ہوں۔ انہوں نے خط میں کہاکہ ہم نئے چیلنجز کا سامنا کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں اور مختلف ذرائع سے وسائل کو سمت دینے کیلئے تمام کوششیں کر رہے ہیں جن میں کوویڈ علاج کے لیے زندگی بخش دواؤں اور آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنانا بھی شامل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ بڑی تعداد میں تنظیموں نے خانگی اور مخیر ایجنسیاں آکسیجن کنسنٹریٹر، سلنڈر، کرایوجینک اسٹورج ٹینک، ٹینکر، ٹینک کنٹینر اور کووڈ سے متعلق دواؤں کا عطیہ کرنے آگے آئی ہیں۔ ڈیمانڈ اور سپلائی کے بڑے فرق کو پورا کرنے میں ریاستی حکومت کی کوششوں سے ان تنظیموں کے عطیات ضمنی ہوں گے۔ بنرجی نے کہا کہ کئی عطیہ کنندگان اور ایجنسیوں نے کسٹم ڈیوٹی ؍ایس جی ایس ٹی؍آئی جی ایس ٹی چھوٹ پر غور و خوض کرنے کے سلسلے میں ریاستی حکومت سے رابطہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ مرکزی حکومت کے دائرے میں آتا ہے ، میں درخواست کروں گی کہ ان اشیاء کو جی ایس ٹی؍ کسٹم ڈیوٹی اور دیگر ایسے ٹیکس سے چھوٹ دی جائے ۔ اس سے زندگی بخش دواؤں اور آلات کی سپلائی میں آنے والی رکاوٹیں دور ہو سکیں گے اور کووڈ وبا کے مؤثر انتظام کی سمت میں اہم حصہ داری کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا،‘میں اس اہم معاملے میں آپ کے غور و خوض اور تعاون کے لیے تیار ہوں’۔