بودھن میں ضلع ہاسپٹل کارکن اسمبلی عامر شکیل کا دورہ ، ڈاکٹروں سے بات چیت
بودھن : شکیل عامر رکن اسمبلی بودھن نے ڈسٹرکٹ ہاسپٹل بودھن کا دورہ کیا اور سرکاری دواخانہ میں زیرعلاج مریضوں کے علاج معالجہ کے تعلق سے ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر اناپورنا سے تفصیلات طلب کی بعدازاں انہوں نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مرض کوویڈ کو بھی آروگیہ شری اسکیم کی فہرست میں شامل کیا جانا ناگزیر ہے اگر حکومت چاہتیہے تو ہر ایک ایم ایل اے اپنے خصوصی فنڈز پانچ کروڑ میں سے نصف رقم آروگیہ شری کیلئے دینے تیار ہے ۔ شکیل عامر نے کہا ریاستی حکومت بھی کوویڈ 19 مرض کو آروگیہ شری اسکیم میں شامل کرنے سنجیدگی سے جائزہ لے رہی ہے ۔ شکیل عامر نے بتایا بودھن ڈسٹرکٹ ہاسپٹل میں کوویڈ مرض سے متاثر مریضوں کے علاج کیلئے 20 بستر مکمل طور پر عصری آلات کے ساتھ مختص کردیئے گئے انہوں نے کہا کہ مزید 60 بستروں کو بھی مرض کوویڈ سے متاثر مریضوں کیلئے مختص کرنے جنگی پیمانے کے ساتھ تیاریاں جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بودھن ہاسپٹل میں کوویڈ مرض پر قابو پانے مریضوں کے علاج معالجہ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ شکیل عامر نے کہا کہ صبر و ہمت سے کام لیتے ہوئے کوویڈ کی ابتدائی علامات ظاہرہونے پر وہ پہلے گورنمنٹ ہاسپٹل سے رجوع ہوں ۔ انہوں نے عوام الناس سے کہا خانگی ہاسپٹلس کے بجائے سرکاری ہاسپٹل کے ڈاکٹرس پر بھروسہ کرسکتے ہیں واضح ہو کہ شکیل عامر کی جانب سے کوویڈ مرض میں مبتلا افراد کو گزشتہ ایک سال سے مفت آکسیجن سلینڈر فراہم کئے جارہے ہیں ۔