کتہ گوڑم : بھدرادری کتہ گوڑم اے آر ہیڈکانسٹیبل شیخ عبدالوھاب جو کورونا سے متاثر ہوکر انتقال کرگئے تھے ، ایس پی سنیل دت نے اُن کے اہل خانہ کو آج ایس پی آفس میں ڈیوٹی پر موجود تمام اہلکاروں اور آفیسرز کے ذریعہ جمع کروائی گئی رقم کو چیک کی شکل میں سپرد کیا اور ایس پی نے کہاکہ پولیس افسران اور عملہ جو لوگوں کی خدمت میں ہمیشہ سرگرم رہتے ہیں ان کو اپنی صحت کاخیال رکھنا چاہئے ۔ کانسٹیبل عبدالوھاب کے اہل خانہ کو بتایا کہ محکمہ پولیس اور حکومت کی جانب سے جلد از جلد ہرممکن انعامات فراہم کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے ۔ اس پروگرام میں اے آر ایڈیشنل ایس پی بی کرشنیا ، اڈمین آر آئی کرشنا شریک تھے ۔