کوویڈ مریضوں کیلئے امبولنس مسلم ڈرائیور کی ہنگامی خدمات

,

   

حیدرآباد۔ 17 ؍ مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنجارہ ہلزمیں کیر ہاسپٹل کے باہر متعین خصوصی کورونا امبولنس کے ڈرائیور س میں 22 سالہ سید نعمت حسینی بھی شامل ہیں ۔ یہ ایک دن بعد 24 گھنٹے کی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں ۔ وہ بھی ایسے ہی ڈرائیورس میں ایک ہیں جو چہرہ پر ماسک لگائے مکمل احتیاطی تدابیر کے ساتھ امبولنس کو اسٹرینگ پر بیٹھے ہمہ وقت کسی بھی ناگہانی سے نمٹنے کے لئے چوکس رہتے ہیں ۔ نعمت حسینی نے کہا کہ کورونا ساری دنیا کے لئے خطرہ ہے ۔ اور اس سے نمٹنے کے لئے ہیں اپنی کوشش کر رہا ہوں ۔ تاہم انہوں نے اپنا کام خطرہ سے بھرا ہونے بارے میں دوستوں اور ساتھی ڈرائیورس کی طرف سے کہی جانے والی باتوں سے اتفاق نہیں کرتے ۔انہوں نے کہا کہ وہ خدا ہی ہے یا پھر اس کوکسی اور نام سے پکار لیں وہی سے جو سب کی حفاظت کرتا ہے ہر کسی کے بارے میں فیصلہ کرتا ہے ۔