نظام آباد کلکٹر نارائن ریڈی کا عہدیداروں کے جائزہ اجلاس سے خطاب
نظام آباد۔ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے پرگتی بھون میں عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ جائزہ اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی وباء میں کمی ہونے کے امکانات نہیں ہے لہذا حکومت کے ترقیاتی کاموں کو جاری رکھیں اور کوویڈ سے خوف زدہ نہ ہو اور نہ ہی کوویڈ کے بارے میں لاپرواہی نہ برتیں احتیاطی تدابیر کو اختیار کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو جاری رکھیں ۔ کوویڈ کے باعث پرجاوانی کو بھی آن لائن کے ذریعہ انجام دیا جارہا ہے عملہ کو علامتیں ظاہر ہونے کی صورت میں ان کے معائنہ کرتے ہوئے انہیں آئسولیشن میں رکھا جارہا ہے ۔ سرکاری دواخانہ میں کارپوریٹ دواخانوں کی طرح علاج کیا جارہا ہے اور تمام ادویات بھی موجود ہے لہذا خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ضلع کے ہر عہدیدار کو نشانہ دیا جارہا ہے اور اس کی تکمیل کیلئے اقدامات کریں اور ہر محکمہ کے اثاثہ جات کو آن لائن سے مربوط کریں ۔ گرام پنچایت ، بلدیہ مختلف محکمہ کیلئے ہریتا ہرم کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے اور اس کی تکمیل اقدامات کریں اور 15؍ اگست تک مکمل کریں ہر محکمہ کے عہدیداراپنے اپنے محکمہ میں صبح و شام کام کرتے ہوئے اور صبح میں ہریتا ہرم کو انجام دیں ۔ پنچایت راج ، آراینڈ بی ، نیشنل ہائی وے ، سڑک کے دونوں جانب شجرکاری کیلئے اقدامات کریں ۔ کارکردگی کا بنیادی طور پر جائزہ لیا جائیگا۔ این آر جی ایس کے تحت مزدوروں کی حاضری کو یقینی بنائیں اور دیہاتوں میں سینٹیشن کیلئے اقدامات کریں ۔ ڈمپنگ یارڈ ، شمشان گھاٹ کے کاموں کو بھی مکمل کریں ۔ ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ ضلع میں کھاد کی قلت نہیں ہے رعیتو ویدیکا کے 106 کاموں میں سے 104 کاموں کو شروع کیا گیا۔