کوویڈ وباء کے خاتمہ کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

کریم نگر کلکٹریٹ میں عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس میں ریاستی وزیر گنگولا کملا کر کا خطاب

کریم نگر: کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں عوامی نمائندوں،ضلع عہدیداران کے ہمراہ کورونا انسداد کے اقدامات , لاک ڈاؤن کے نفاذکے متعلقہ امور پر اعلی سطحی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر گنگولاکملا کر نے متحدہ ضلع کریم نگر میں کورونا انسداد کے اقدامات , کورونا مریضوں کو فراہم کئے جارہے خدمات , مکانات میں قرنطین افراد کو کٹ و ہدایات کی فراہمی , دواخانوں میں زیر علاج کورونا مریضوں کو خدمات کی فراہمی و سہولیات کی دستیابی کے متعلقہ تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ضلع میں لاک ڈاؤن کے نفاذ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔وزیر موصوف نے کہاکہ انتہائی ضرورت پر سواریوں کو اجازت دی جائیگی۔ انہوں نے عوام سے انتہائی ضرورت پر ہی گھرسے باہر نکلنے انتظامیہ کو تعاون کی فراہمی کی اپیل کی۔ فی الحال ضلع کریم نگر میں 11523 فعال کیس ہیں اور9911 کورونا مثبت افراد ہوم آئسولیشن میں علاج حاصل کررہے ہیں۔ ضلع میں 776 ٹیموں کے ذریعہ 2 لاکھ 60 ہزار مکانات میں گھرگھر طبی جانچ سروے مکمل کیاگیا۔ کوویڈ علامتوں کے حامل تقریبا 6 ہزار افراد کو کٹ فراہم کئے گئے۔تاحال ضلع میں 218463 افراد کی ٹیکہ اندازی کی گئی۔ ضلع میں کورونا علاج کے لئے حسب ضرورت ادویات و آکسیجن دستیاب ہے۔ ضلع سرکاری ہاسپٹل میں آغاز کردہ آکسیجن پلانٹ سے حسب ضرورت آکسیجن کی دستیابی کے لئے اقدامات کئے گئے۔ وزیر موصوف نے دواخانوں میں ادویات , ریمیڈیسیور انجکشن و آکسیجن کی دستیابی کے متعلقہ ڈیاش بورڈ قائم کرنے کی ضلع کلکٹر کو ہدایت دی۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ضلع کے سرکاری و خانگی دواخانوں میں ریمیڈیسیور انجکشن کی کمی نہی ہے عوام خوفزدہ نہ ہوں ضلع میں 31 خانگی دواخانوں کو ریمیڈیسیور انجکشن سربراہ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فورا ہی ایک کمیٹی کی تشکیل کرتے ہوئے خانگی دواخانوں میں فیس , ادویات , بستروں کی فراہمی کی کالابازاری کو روکنے سخت اقدامات کئے جائینگے۔ خانگی ڈیاگنوسٹک سنٹروں کو چیسٹ اسکان 2000 روپئے , 2200 اسکان ویتھ فیلم کے لئے ہدایات جاری کئے گئے۔ انہوں نے وزرا , ایم ایل اے , مئیر , مقامی عوامی نمائندوں , کارپوریٹروں کو عوام کو خدمات کی فراہمی کے لئے دستیاب رہنے عوام کے بھروسے کو بنائے رکھنے , خدمات کی فراہمی کی خواہش کی۔ عہدیداران کو باہمی تعاون کے ساتھ خدمات انجام دینے , کوویڈ فری ضلع میں تبدیل کرنے کوشش کی خواہش کی۔ ضلع کلکٹر کرہم نگر کے۔ ششانکا نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع میں کوویڈ انسداد کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں گھرگھر طبی جانچ سروے کو مکمل کرلیا گیا شہر کے وارڈوں میں سروے جاری ہے۔ سروے کے دوران کوویڈ علامتوں کے حامل افراد کو کٹ فراہم کئے گئے۔ کوویڈ علامتوں کے حامل 90 فیصد افراد گھروں میں قرنطین ہیں , 10 فیصد افراد سرکاری ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔ ضلع سرکاری ہاسپٹل میں 220 بستر دستیاب ہیں , پی ایچ سی جمی کنٹہ میں 50 بستر دستیاب ہیں۔ بستروں کی تعداد میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 33 وینٹیلٹر دستیاب ہیں۔ ضلع میں مریضوں کو خدمات کی فراہمی , کورونا بستروں کی دستیابی کے متعلقہ جائزے کے لئے نوڈل عہدیداران کی تعیناتی کی گئی۔ معروضی اساس پر طبی عہدیداران کی تعیناتی کی گئی۔ اس اجلاس میں ایم ایل سی ٹی جیون ریڈی , ناراداسو لکشمن راؤ , ایم ایل اے سنکے روی شنکر , بالاکشن , کریم نگر مئیر سنیل راؤ , سی پی کملاسن ریڈی , ضلع عہدیدار برائے صحت و طبابت ڈاکٹر سجاتا , سرکاری ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رتنا مالا , آئی ایم اے صدر وسنتا راؤ , عوامی نمائندوں , عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔