اتر پردیش کی یوگی حکومت کورونا وبائی ایکٹ کی خلاف ورزی میں درج مقدمات کو واپس لینے کی تیاری کر رہی ہے اتوار کو ٹیم 9 کی میٹنگ میں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کوویڈ ایپیڈیمک ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق معاملات کو ختم کرنے کے لیے محکمہ داخلہ کو ہدایات دی ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ وسیع تر مفاد عامہ کے پیش نظر کورونا وبا ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق مقدمات کو ختم کیا جائے انہوں نے محکمہ داخلہ پر زور دیا کہ وہ اس سلسلے میں ضروری کارروائی کرے۔