چیف سکریٹری ‘اسٹیٹ اسٹیرنگ کمیٹی کے سربراہ ‘ احکامات جاری
حیدرآباد : حکومت نے کوویڈ ویکسین کی تقسیم کیلئے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔ اسٹیٹ اسٹیرنگکمیٹی کے ساتھ ریاستی، اضلاع اور منڈل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔ ویکسین سے متعلق تمام امور کی یہ کمیٹیاں نگرانی کریں گی۔ چیف سکریٹری سومیش کمار کی قیادت میں تشکیل اسٹیٹ اسٹرینگ کمیٹی میں مختلف محکمہ جات کے سکریٹریز، این سی سی، این ایس ایس، ریلوے، دفاع کے ساتھ دوسرے شامل رہیں گے۔ کمیٹی کیلئے محکمہ صحت کے سکریٹری کنوینر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں گے۔ کمیٹی کی اولین ترجیح ویکسین کی تقسیم کیلئے ضرورت کے مطابق ڈاٹا بیس کی تیاری ہوگی۔ سسٹم کی تیاری، سہولیات کی فراہمی، مالیات کے انتظامات و دیگر امور کی اسٹیرنگکمیٹی نگرانی کریگی۔ سکریٹری محکمہ صحت کی قیادت میں ریاستی کمیٹی کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ تقسیم کی نگرانی کریں۔ وقت مقرر کرکے ویکسین کی تقسیم کو یقینی بنائے۔ اسی طرز کی کلکٹرس کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹیاں خدمات انجام دیں گی۔ ایم پی ڈی او کی قیادت میں منڈل ٹاسک فورس کمیٹیاں کام کریں گی۔ دیہی علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھنے کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق عملہ کی مدد سے ویکسین کی منتقلی مقررہ وقت پر پہنچانے کی ذمہ داری ان پر عائد ہوگی۔ سماج کے تمام طبقات کو اس کام میں حصہ دار بنانے کا حکومت نے فیصلہ کیا ہے۔ سکریٹری طبی و محکمہ صحت نے احکامات جاری کئے۔