کوویڈ ٹسٹ سے انکار پر بلدیہ نے کی پٹائی

   

بنگلورو : مشکوک کورونا ویکسین لگانے سے انکار کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ روز مدھیہ پردیش کے گاؤں میں لوگ کورونا ٹیکے سے بچنے کے لئے ندی میں کود پڑے تھے اور آج بنگلورو سے ایسا ویڈیو وائرل ہوا جس میں ایک کم عمر لڑکے نے کوویڈ ٹسٹ کرانے سے ہی انکار کردیا جس پر بلدیہ کے کارکنوں نے اُس کی پٹائی شروع کردی۔ کمشنر بلدیہ نے اِس واقعہ پر افسوس ظاہر کیا اور انکوائری کرانے کا تیقن دیا ہے۔