کوویڈ ٹیکہ نہ لینے پر تنخواہ کی عدم ادائیگی

   

Ferty9 Clinic

نرمل میں کلکٹر کا اساتذہ کو انتباہ، اسکول کا معائنہ

نرمل ۔ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی نے اساتذہ اور تعلیمی عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ کلاسوں میں آنے والے تمام طلباء کی ذمہ داری لیں کلکٹر نے اسکولوں کی بحالی کے تناظر میں سارنگا پور منڈل کے چنچولی [b] اور دھنی گورنمنٹ ہائی اسکولوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں طلباء کی حاضری کا فیصد والدین کی رضامندی سے مکمل ہونا چاہیے۔ کلکٹر نے کلاسوں میں شرکت کرنے والے طلباء کو بتایا کہ تعلیمی سال پہلے ہی کوویڈ کی وجہ سے ضائع ہوچکا ہے انھوں نے تمام مضامین کے اساتذہ کو مشورہ دیا کہ وہ طلباء کی تدریسی خدمات کے لیئے ہر وقت متحرک رہتے ہوئے مسلسل پڑھائیں۔ اساتذہ اور عملے کو متنبہ کیا گیا ہے کہ اگر وہ ویکسینیشن نہیں لئے تو تنخواہ معطل کردی جائے گی اس موقع پر ضلع ایجوکیشن آفیسر پرانیتا ، متعلقہ اسکول پرنسپلز ، عہدیداران اور اساتذہ و دیگر موجود تھے۔