ضلع کلکٹر ڈاکٹر اے شرت کا ڈاکٹرس کے ساتھ جائزہ اجلاس
کاماریڈی۔ضلع کلکٹر ڈاکٹر شرت نے جنا ہیتا بلڈنگ میں ڈاکٹروں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیااور اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کوویڈ پازیٹیو کیسوں کے پرائمری کنٹاکٹ اور سکنڈری کنٹاکٹ سے متعلق کوارنٹائن سنٹر قائم کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اقامتی اسکول ، کالج اور سوشل ویلفیر ہاسٹلوں میں کوارنٹائن سنٹر کے قیام عمل میں لاتے ہوئے سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں اور قواعد کے مطابق علیحدہ علیحدہ کمروں کو قائم کریں ۔ کوویڈ کے قواعد کے مطابق پرائمری کنٹاکٹ کو کوارنٹائن سنٹر میں رکھنا ناگزیر ہے ۔ سینی ٹائزیشن کی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے تحصیلدار اقدامات کریں ۔ کوارنٹائن سنٹر میں آئوٹ سورسنگ زمرہ میں ملازمین کا تقرر عمل میں لائیں اور ضلع میں 24 گھنٹے طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کریں اس کے علاوہ وبائی امراض سے متعلق آشا ورکرس ، اے این ایم ایز ، سلف ہلپ گروپ کے تعاون سے گھر گھر پہنچ کر ریاپیڈ ٹسٹ کریں اور ضرورت کے مطابق عملہ کا تقرر کریں ۔ سیزنل وباء کی نشاندہی کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔ کوویڈ اور وبائی امراض سے متعلق ہر روز ضلع انتظامیہ کو رپورٹ پیش کریں اور اڈیشنل کلکٹر س، آرڈی او ز پرائمری ہیلت سنٹر کا اچانک معائنہ کریں ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی شویتا ریڈی نے کہا کہ کنٹیمنٹ زونس میں لاک ڈائون کے قواعد پر سختی کے ساتھ عمل کریں ۔ کنٹیمنٹ زون کا بوجھ 14 دن تک برقراررکھیں ۔ آروگیہ شیتو ایپ کا استعمال کرتے ہوئے عوام میں شعور بیداری کریں ۔ کوارنٹائن سنٹر ، کنٹیمنٹ زون میں پولیس ملازمین کی سہولتیں بھی دستیاب رہے گی۔
