کوویڈ چیسٹ سٹی اسکان کیلئے 2ہزار روپئے مختص

   

Ferty9 Clinic

ورنگل کے پرائیویٹ ہاسپٹلس کے ذمہ داروں کے ساتھ کلکٹر کا اجلاس

ورنگل ۔ضلع کلکٹر راجیو گاندھی ہنمنتو نے میڈیکل عہدیداروں سے کہاکہ تمام پرائیویٹ ڈیاگنوسٹک سنٹر س اور تمام ہاسپٹلس 2500فلم پر مشتمل سٹی اسکان اور بغیر فلم کے 2000روپئے میں اسکاننگ کرنے کے اقدامات کریں ۔دستیاب شدہ بیڈس کی تفصیلات ،آکسیجن کی سربراہی اور دیگر سے متعلق پرائیویٹ ہاسپٹلس کے انتظامیہ و مالکین کے ساتھ کلکٹر نے اجلاس منعقد کیا ۔اس موقع پر دواخانوں کے مالکین سے کہاکہ وہ کسی حال دواخانہ میں شریک ہونے والوں کی تفصیلات ،بیڈس ،آکسیجن اور دیگر اطلاعات کو بروقت فراہم کریں ۔اگر بیڈس خالی نہ ہوں تو جہاں خالی ہیں اس ہاسپٹل کی اطلاع مریض کو دیکر تعاون کریں ۔انہوںنے کہا کہ آکسیجن کی سربراہی میں زرہ برابر بھی بد عنوانیاں کی گئی تو سخت اقدامات کا ایجنسی کے ذمہ داروں کو انتباہ دیا ۔انہوںنے ڈی پی او سے کہاکہ وہ آکسیجن کی سربراہی ،دستیاب سلنڈرس کی تفصیلات کو فوری پیش کرنے کی ہدایت دی ۔ریمڈیسویر انجکشن کا درکار اسٹاک موجود ہے اگر کسی ہاسپٹل میں یہ انجکشن نہیں ہیں تو وہ دوسرے ہاسپٹل سے منگوالیں ۔اس اجلاس میں ڈی ایم اینڈ ایچ او ڈاکٹر للیتا دیوی ،ڈی آر ڈی او پی ڈی سرینواسا رائو ،ڈی آر او واسو چندرا ،ڈی پی او جگدیشور ،ڈرگ انسپکٹر رفیق ،اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔