کوویڈ کا ٹیکہ لینے حیدرآبادمیں طویل قطاریں

   

حیدرآباد: کوویڈ کا ٹیکہ لینے کیلئے حیدرآباد کے مختلف مراکز پر عوام کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے ۔یکم اپریل سے 45سے سال عمر کے افراد کو کورونا ٹیکے دیئے جارہے ہیں جس کے پیش نظرسرکاری اربن ہیلت سنٹرس پر عوام کی قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ٹیکہ لینے کے لئے کئے جانے والے رجسٹریشن کے لئے یہ قطاریں دیکھی جارہی ہیں۔ٹیکہ کو لینے کے لئے آدھارکارڈ کے ساتھ ویب سائٹ پر اپنا اندراج کروانا لازمی ہے ۔پہلے ہی دن اُپل کے پرائمری ہیلت کیر سنٹر میں 384افراد کو یہ ٹیکے دیئے گئے تھے ۔دس بجے دن تاچاربجے شام کے درمیان یہ ٹیکے دیئے جارہے ہیں۔کئی افراد جو پرائیویٹ ہاسپٹلس میں ٹیکہ لینے کے متحمل ہیں وہ پرائیویٹ اسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔