کوویڈ کی روک تھام کیلئے انوکھی شعور بیداری مہم

   

ظہیرآباد۔ پولیس ظہیرآباد ٹاون نے کورونا شعور بیداری کے لئے ایک انوکھا انداز اپناتے ہوئے پولیس اسٹیشن کے قریب لب سڑک دیوار ماسک تعمیر کروائی ہے جس کا رسم افتتاح ڈی ایس پی شنکر راجو نے انجام دیا ہے جبکہ اس کا مقصد جان لیوا کورونا وباء سے متعلق عوام میں شعور کو اجاگر کرنا ہے اور ضرورت مندوں میں ماسک کی تقسیم بھی کرنا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال نہ کرنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بلا معاوضہ ماسک بھی تقسیم کیا جائے گا اور یہ کہ 65 ویں قومی شاہراہ پر سے گذرنے والوں کو کورونا سے متعلق تحدیداتی پیغام کو عام کرنے میں دشواری پیدا نہیں ہوگی۔ اس موقع پر ریٹائرڈ فوجی آفیسر شیوراج اور ان کی اہلیہ نے ڈی ایس پی شنکر راجو کے اس اقدام کی بھرپور ستائش کی اور انہیں مبارکباد دی۔ جبکہ ایس آئی ظہیرآباد کرشنا، ایس آئی کوبیر راج شیکھر اور دوسروں نے اپنی شرکت درج کرائی۔