کوویڈ کی وجہ یتیم بچوں کو امداد کی فراہمی

   

حکومت کی جانب سے رہائش اور درس و تدریس کا مفت انتظام
جنگاؤں: آج محکمہ خواتین ، اطفال معذورین اور معمرین جنگاؤں نے یشونت پور گاؤں میں تین جزوی یتیموں کی شناخت کی ہے اور تحفظ اطفال افسر ایل روی کانت اور آئی سی ڈی یس پروجیکٹ رمادیوی نے ان کے گھرجاکر بچوں کو امدادی کٹس (روز مرہ کی اشیائے ضروریہ) فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ،افسر برائے تحفظ اطفال ایل روی کانت نے کہا کہ اگر ضلع میں 18 سال سے کم عمر بچے جنکے والد یا والدہ کورونا کی وجہ سے فوت ہوچکے ہیں یا دونوں کے والدین بھی جان بحق ہوگئے ہوں تو ، فوری طور پر ، چائلڈ ہیلپ لائن نمبر 23733665۔040پر رابطہ کریں جو کہ۔ محکمہ خواتین و اطفال بہبود کے ذریعہ قائم کیا گیا ہے۔یا چائلڈ لائن 1098 کو مطلع کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے خاندانوں کو بلا کسی رکاوٹ کے مناسب سہولیات فراہم کرے گی۔ اس موقع پر چائلڈ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ آفیسر آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ جنگاؤں رمادیوی نے کہا کہ یتیموں اور جزوی یتیموں کی شناخت کی جارہی ہے جنکے والدین کورونا کے سبب فوت ہو چکے ہیں ان بچوں کی رہائش ، تعلیم اور درس و تدریس مفت کی جائے گی۔ اور اس کے مطابق تعلیم دی جائے گی۔اس موقع پر آئی سی ڈی پی او رمادیوی ، آئی سی پی ایس عملہ پرنئے اور آنگن واڑی اساتذہ سکنیا اور سنیتا نے پروگرام میں حصہ لیا۔