نئی دہلی : وزیر پارلیمانی اُمور پرہلاد جوشی نے لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیرر نجن چودھری کو مکتوب کے ذریعہ بتایا کہ عالمی وباء کوویڈ ۔ 19 کے سبب پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس طلب نہیں کیا جائے گا اور بجٹ سیشن جنوری 2021 ء میں طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ چودھری نے اسپیکر لوک سبھا اوم برلا کو ایک مکتوب مورخہ 3 ڈسمبر تحریر کرتے ہوئے مختلف مسائل کا تذکرہ کیا تھا جیسے کسانوں کا ایجی ٹیشن، کوویڈ ویکسن کی تیاری اور تازہ موقف ، چینی دراندازی، معاشی سست روی وغیرہ۔