کوویڈ کے متاثرین کے طلبہ کو انٹرمیڈیٹ میں فری داخلے

   

حیدرآباد :۔ کوویڈ 19 کے متاثرین کے افراد خاندان سے طلبہ کو انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر میں داخلے کیلئے بالکل مفت پیش کش کریسنٹ جونیر کالج کشن باغ انتظامیہ نے کی ہے ۔ ڈائرکٹر مسٹر احمد حسین نے بتایا کہ انٹر کے گروپ ایم پی سی ، بی پی سی ، سی ای سی ، ایم ای سی ہیں اور لڑکے / لڑکیوں کو داخلہ دیا جائے گا جب کہ کلاسیس الگ الگ ہونگی ۔ 15 جون رجسٹریشن کی آخری تاریخ ہے ۔ 9866747755 ۔ 7675832729 سے تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں ۔۔