کوویڈ ہاسپٹل کی غلطی ،ایک فیملی نے اجنبی کی آخری رسوم ادا کردی

   

تھانے: کوویڈہاسپٹل کی قابل گرفت غلطی نے ایک فیملی کو ایک اجنبی کی آخری رسوم انجام دینے پر مجبور کیا ۔ تھانے سٹی کا یہ واقعہ منگل کی شب پیش آیا جب ایک فیملی کا 72 سالہ رشتہ دار کورونا انفیکشن سے فوت ہوگیا۔ تاہم دواخانہ والوں نے لواحقین کو کسی اور کی نعش حوالے کردی جس کی آخری رسومات انجام دی گئی۔ چند گھنٹوں بعد پتہ چلا کہ یہ نعش فیملی کے حقیقی رشتہ دار کی نہیں تھی۔ چنانچہ انہیں دوبارہ شمشان گھاٹ جانا پڑا۔