نئی دہلی 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے دوران لازمی خدمات تک رسائی میں عوام کی مدد کی خاطر گوگل نے پیر کو اعلان کیاکہ وہ ہندوستان بھر کے تمام شہروں میں قائم کردہ غذاء فراہم کرنے والے مراکز اور رات میں آرام کے لئے بنائے گئے نائٹ شیلٹرس کو گوگل میاپس پر دکھائے گا۔ گوگل نے اپنے ایک بیان میں مزید کہاکہ اِن ریلیف سنٹرس کے مقامات کا تعین کرنے کے لئے مرکزی و ریاستی حکام کے ساتھ قریبی رابطہ میں کام کیا جارہا ہے۔ تاحال 30 شہروں میں وہ کام کیا جاچکا ہے اور گوگل میاپس پر اِن مقامات کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔ انٹرنیٹ استعمال کنندگان ‘food shelters in’ (شہر کا نام) یا Night Shelters (شہر کا نام) کسی بھی گوگل ایپ پر یہ سہولت دستیاب رہے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ بہت جلد ہندی زبان میں بھی یہ خدمات فراہم کی جائیں گی۔