کوویڈ ۔ 19 : امریکہ، یوروپ کے مقابلہ ہندوستان میں کم اموات

   

نئی دہلی 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) طبی ماہرین کے مطابق کورونا وائرس کے سبب ہندوستان میں ایک ماہ کے دوران فوت ہونے والوں کی تعداد اگرچہ 200 سے زائد ہوچکی ہے جس کے باوجود یہ تعداد امریکہ کے علاوہ متعدد یوروپی ممالک برطانیہ، اٹلی اور اسپین میں ہونے والی اموات کے مقابلے بہت کم ہے۔ کوویڈ ۔ 19 کے سبب ہندوستان میں پہلی موت 10 مارچ کو کرناٹک میں ہوئی تھی۔ اس سے فوت ہونے والوں کی تعداد میں کمی کی ایک اہم وجہ ہندوستان میں نوجوانوں کی غالب آبادی سب سے اہم سمجھی جارہی ہے۔ امریکہ، اٹلی، برطانیہ، اسپین وغیرہ میں زیادہ اموات وہاں عمر رسیدہ افراد کی زائد کثیر تعداد ایک اہم وجہ ہوسکتی ہے۔