کوویڈ 19 اور لاک ڈاون کے دوران گراں قدر خدمات کا اعتراف

   


وزیرداخلہ کے ہاتھوں ٹی ٹی وی کی جانب سے منیٰ ہاسپٹل کی ذمہ دار صحیبہ شکور کو ایکسلنس ایوارڈ

حیدرآباد : کورونا وباء اور لاک ڈاون کے دوران منیٰ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل مہدی پٹنم کی گراں قدر خدمات کا نہ صرف اعتراف کیا گیا بلکہ دواخانہ کے تمام عملہ کی بھر پور ستائش کی گئی۔ٹی ٹی وی کی جانب سے ایکسلنس ایوارڈ2020 کا اعلان کیا گیا اور ایک عظیم الشان تقریب میں ریاستی وزیر داخلہ جناب محمد محمود علی نے منیٰ ہاسپٹل کی ذمہ دار ڈاکٹر صحیبہ شکور زوجہ ڈاکٹر ہدایت اللہ خان کو ایوارڈ عطا کیا۔اس موقع پر ایم ڈی ٹی ٹی وی فرقان علی اور دیگر موجود تھے۔ منیٰ ملٹی اسپیشالیٹی ہاسپٹل مہدی پٹنم اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے فخر محسوس کررہا ہے کہ لاک ڈائون کے دوران 23 مارچ 2020 تا 31 ڈسمبر 2020 شعبہ نسواں و گائناکالوجی اور این آئی سی یو میں متوسط طبقہ اور غریب مریضوں کو تشفی بخش علاج و معالجہ کی سہولتیں بلا روک ٹوک متواتر ومسلسل فراہم کی گئیں۔اس دوران منیٰ ہاسپٹل میں 1500 نومولود بچوں کیپیدائش ہوئی جن میں 60فیصد خواتین کی نارمل ڈیلیوری کی گئی جبکہ باقی کیسس میں آپریشن کئے گئے۔دواخانہ میں داخل ہونے والے ہر فرد کیلئے ہاتھوں کی صفائی کو لازمی قرار دیا گیا۔دواخانہ میں داخل ہونے والے تمام مریضوں کیلئے باب الداخلہ پر بخار’ کھانسی ‘آکسیجن میں ساٹوریشن کی کمی اور دیگر علامات کی جانچ کا نظم کیا گیا۔مشتبہ کیسوں کو علحدہ کیا گیا اور انہیں کوویڈ معائنہ کیلئے سروجنی ہاسپٹل روانہ کیا گیا۔ لاک ڈائون کی مدت کے دوران ہماری خدمات ایک یوم کیلئے بھی متاثر نہیں ہوئی۔اس دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا اور لاک ڈاون کی مدت کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔10)۔تمام ٹیم نے ڈاکٹر صحیبہ شکور کی قیادت میںبشمول ڈاکٹر صفیہ شاہین’ ڈی آر ودیا شری’ پیڈیا ٹریشین اینڈ نیو ناٹولوجسٹ ڈاکٹر سچن نارکھیڈے ‘ انستھشیا اور آئی سی یو ٹیم ڈاکٹر شکیب اینڈ ڈاکٹر واجد ‘ ڈاکٹر اسرار نے بہترین خدمات انجام دیں۔