لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ کا کارنامہ
حیدرآباد ۔ 10 ۔ جون : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد کے لارڈس انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے طلبہ نے کوویڈ 19 سے دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے اختراعی آلات کو ترتیب اور فروغ دیا ہے ۔ ان طلبہ نے ’ منی کیور ‘ ، ’ اسمارٹ ۔ ویپرائزڈ ڈس انفیکٹرکیو ‘ ، ’ پیڈل ڈرائیون سنیٹائزر ‘ ، ’ ڈرون سنیٹائزر ‘ کو فروغ دیا ہے اور ان کا منصوبہ ہے کہ مزید چند اختراعات اس سلسلے میں پیش کریں جیسے آٹو میٹک ہینڈ سنیٹائزر ، تھرمل اسکریننگ ڈیوائسیس ، روبوٹک کیمپس ڈس انفیکٹرس وغیرہ جو معاشرہ کی ضرورت پر مبنی ہوں گے ۔ ’ منی کیور ‘ ایک ایسی ضرورت ہے جو کرنسی نوٹوں ، سکوں کو جراثیم اور وائرس ( انفیکشن ) سے پاک کرتا ہے ۔ ’ اسمارٹ ۔ ویپرائزڈ ڈس انفیکٹرکیو ‘ ایک منٹ میں 10 افراد کو عام مقامات پر ویپرائز کر کے ڈس انفیکٹ کرتا ہے ، اس کو عام مقامات پر ایستادہ کیا جاسکتا ہے ۔ ’ پیڈل ڈرائیون سنیٹائزر ‘ میں مائع ( لیکویڈ ) کا اسپرے ہے جو پیڈل سے چلانے کے میکانزم کا حامل ہوتا ہے ۔ ’ ڈرون سنیٹائزر ‘ جو باہری حصہ کو فوری طور پر جراثیم و انفیکشن سے پاک بناتا ہے ۔۔