کوویڈ 19 کے علاج کے لیے فیویلو ( فیری پیراویر ) 800 ایم جی متعارف

   

حیدرآباد :۔ کووڈ 19 فلو کم درجہ و اوسط درجہ کے علاج کے لیے اینٹی وائرل ڈرگ فیری پیراویر کی قلت کے مدنظر ایم ایس این لیبارٹریز پرائیوٹ لمٹیڈ ( ایم ایس این لیابس ) ، جو ہندوستان کی سرکردہ فارما سیوٹیکل کمپنی ہے برانڈید جنرک فیویلو 800 ایم جی کے آغاز کا اعلان کیا ہے ۔ جو 144 روپئے قیمت میں تمام فارمیسیز میں دستیاب ہے ۔ ڈاکٹر ایم ایس این ریڈی ، سی ایم ڈی ، ایم ایس این گروپ نے کہا کہ کووڈ 19 کے ہندوستان میں بڑھتے معاملات میں کفایتی آپشن دستیاب ہوگیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ پراڈکٹ فیویلو 800 موثر ثابت ہوگا ۔ مسٹر بھرت ریڈی ، ایگزیکٹیو ڈائرکٹر ایم ایس این گروپ اور مسٹر آشیش گپتا ، سینئیر وائس پریسیڈنٹ ڈومیسٹک فارمویشن نے کہا کہ اس کی مینوفیکچر معقول طور پر عمل میں لائی جارہی ہے اور ملک بھر میں ایم ایس این کی ٹیم ڈاکٹرس اور ہاسپٹلس پہنچ کر اس تعلق سے واقف کروا رہی ہے ۔۔