کوویکسین میں بچھڑے کے سیرم کے استعمال کی تردید

   

حیدرآباد ۔ مرکزی حکومت نے بھارت بائیوٹیک کی جانب سے تیار کئے جانے والے کو ویکسین میں نئے بچھڑوں کے سیرم کے استعمال سے متعلق رپورٹس پر وضاحت جاری کی ہے۔ حکومت نے کہا ہے کہ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا اور غلط تشریح کی گئی ہے۔ حکومت نے بتایا کہ نئے بچھڑوں کا سیرم Vero Cells کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ دنیا بھر میں ویرو سیل کے فروغ کے لئے دیگر مویشیوں کا سیرم استعمال کیا جاتا ہے۔ اس تکنیک کا کئی دہائیوں سے پولیو اور انفلوانزا ویکسین کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔