بھارت بائیو ٹیک کی ویکسین کے مثبت و منفی اثرات کا جائزہ
حیدرآباد۔6اکٹوبر(سیاست نیوز) بھارت بائیوٹیک میں تیار کی گئی کورونا وائرس ویکسین ’’کوویکسین ‘‘ کو عالمی ادارہ ٔ صحت کی جانب سے منظوری کے سلسلہ میں آئندہ ہفتہ اجلاس میں فیصلہ کئے جانے کی توقع ہے۔بتایا جاتا ہے کہ بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے 25 ستمبر کو عالمی ادارۂ صحت کے ماہرین کے روبرو کورونا وائرس کے ٹیکہ کی تیاری اور اس کے استعمال کے اثرات کے سلسلہ میں تیار کی گئی رپورٹ کے علاوہ دیگر امور پر 25 منٹ تک تفصیلی پرزینٹیشن دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق عالمی ادارۂ صحت کی جانب سے 4تا8 اکٹوبر کے دوران منعقد ہونے والے اجلاس یا اس کے بعد کو ویکسین کے ہنگامی استعمال اور ٹیکہ کو عالمی سطح پر قبول کئے جانے کے سلسلہ میں احکامات کی اجرائی عمل میں لانے کے اقدامات کرے گا۔حیدرآباد میں تیار کی گئی کو ویکسین کے سلسلہ میں تیار کنندگان بھارت بائیو ٹیک کی جانب سے تجرباتی عمل مکمل کرلئے جانے کے علاوہ اب تک کے استعمال کے اثرات اور نتائج پر مشتمل رپورٹ بھی عالمی ادارۂ صحت میں پیش کی جاچکی ہے۔بتایاجاتا ہے کہ آئندہ ہفتہ کے دوران عالمی ادارہ ٔ صحت کی جانب سے بھارت بائیو ٹیک کے تیار کئے گئے ویکسین کے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔م