لندن۔ برطانوی اخبار ’سنڈے ٹائمز‘ کے مطابق دنیا کے غریب ممالک میں نئے کورونا ویرینٹ کے پھیلاؤ کی اصل وجہ ویکسین کی قلت بن رہی ہے۔ دنیا بھر کو ویکسین فراہم کرنے کی ذمہ دار ایجنسی
Covax
نے اب تک دنیا بھر میں محض 537 ملین ویکسین خوراکیں تقسیم کی ہیں۔ یہ تعداد کئی ارب ویکسین خوراکوں کی ضرورت سے کہیں کم ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ بہت سے غریب ممالک اور کچھ ترقی یافتہ امیر ملکوں کے شہریوں کی طرف سے ٹیکہ اندازی کروانے سے گریز کرنے والے باشندے بھی کافی حد تک انفیکشنز کے پھیلاؤ اور نئے کیسز میں اضافے کے ذمہ دار ہیں۔