بنگلورو : کورونا وائرس کے خلاف ایک ویکسین ہندوستان میں جس کے 29 ملین ڈوز دیئے جاچکے ہیں، اُسے امریکہ میں ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کو تک منظوری دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ کو ویگزین بھارت بائیو ٹیک ، حیدرآباد کی تیار کردہ ویکسین ہے۔ اِسے انڈیا میں 3 جنوری 2021 ء کو منظوری حاصل ہوئی جس کے بعد سے اِسے ملک میں دی جانے والی دوسری ویکسین کا درجہ حاصل ہوا۔ پونے میں تیار کردہ کووی شیلڈ پہلے سے ہندوستان میں دی جارہی ہے جسے حکومت کی منظوری حاصل ہے۔ بھارت بائیو ٹیک نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) اور ڈبلیو ایچ او سے منظوری حاصل کرنے کے لئے درخواست دی تھی لیکن اُسے دونوں طرف سے مایوسی ہوگئی۔