نئی دہلی : مرکزی حکومت نے ملک کی دونوں ٹیکہ کمپنیوں سے ویکسین کی خریداری کی قیمت میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔یہ دونوں کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کررہی تھیں۔ کووی شیلڈ اور کوویکسین ، ویکسین کی 66 کروڑ خوراک نئے نرخوں پر حاصل کی جائیں گی، اس کا آرڈر دے دیا گیا ہے۔ اب تک یہ خوارک 150 روپے کے حساب سے خریدی جارہی تھی۔