کوٹاسسٹم کے بجائے اب سروے کی بنیاد پر ٹکٹ دیا جائے گا: وکرانت

   

بڑوانی : مدھیہ پردیش یوتھ کانگریس کے صدر وکرانت بھوریا نے کہا کہ اب پہلے کی طرح کوٹا سسٹم میں نہیں،بلکہ سروے کی بنیاد پر ٹکٹ دئے جائیں گے ۔‘آدیواسی سوابھیمان یاترا’کے سلسلے میں بڑوانی پہنچے بھوریانے کل رات صحافیوں سے بات چیت میں ایک سوال کے سلسلے میں کہا کہ اب کوٹا سسٹم کے بجائے مسٹر کمل ناتھ کے سروے کی بنیاد پر ٹکٹ دیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس میں اب کوئی گروپ نہیں ہے ۔انہوں نے ضلع کے سیندھوا اور پانسیمل کے موجودہ کانگریس ایم ایل اے کی مخالفت کے بارے میں کہا کہ ٹکٹ مانگنے کا حق ہر کسی کو ہے اور ٹکٹ دینے کا فیصلہ کمل ناتھ کو کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار کوئی بھی رہے گا، عوام کانگریس کو ووٹ دے کر کمل ناتھ کو وزیر اعلیٰ بنائیں گے ۔قبائلی نوجوانوں کی تنظیم جئے آدیواسی یووا شکتی (جیس) کو ساتھ لے جانے کی مجبوری کی وجہ سے کانگریس کارکنوں میں پائے جانے والے عدم اطمینان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ مدھیہ پردیش اور ملک کو بچانے کا انتخاب ہے ، اس لیے جو بھی بی جے پی کے خلاف ہے ، اسے ساتھ لے کر انتخاب لڑا جائے گا۔